آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 5 ملی میٹر جبکہ کالام، بگروٹ میں ایک انچ اور مری نصف انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔