مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے (ن)لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جیل حکام کے مطابق نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ابھی نہال ہاشمی کو جیل میں صرف ایک دن ہی ہوا تھا کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پیدا ہوگئی جس کے باعث انہیں جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024