گھر میں گیس لیکیج سے ہولناک دھماکہ ،چار افراد شدید جھلس گئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ائرپورٹ کے علاقے گلزار قائد میں گھر میں گیس لیکیج سے ہولناک دھماکے میں چار افراد شدید جھلس گئے ریسکیو1122 اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جھلسنے والے افراد کو برن سینٹر ہولی فیملی منتقل کردیا جھلسنے والوں میں 22 سالہ اقصیٰ 50 فیصد ، 26 سالہ آصف 40 فیصد ، پانچ سالہ بچہ احمد 30 فیصد اور حفیظ20 فیصد جھلس گئے ۔