کیرج فیکٹری کا ملازم تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پرنسپل روڈ پر واقع کیرج فیکٹری کا ملازم تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا فیکٹری ملازمین نے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آئی جے پرنسپل روڈ بند کردی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کیرج فیکٹری کا ملازم قاضی ساجد روڈ عبور کرہا تھا کہ اسے ڈمپر نمبرپشاور ای9495 نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس پرمشتعل ملازمین نے سڑک بلاک کردی ایس پی انڈسٹریل ایریا زون لیاقت حیات نیازی بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے کیرج فیکٹری کے ملازمین نے اپنے ادارے کے ڈی جی کے جائے وقوعہ پر نہ آنے پر بھی شدید احتجاج کیا ایس ایچ او اسجد محمودنے اپنی نگرانی میں جائے حادثہ سے ڈمپر قبضے میں لے کر تھانے میں بند کردیا جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔