تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا پولیس کومحمد فجر علی آزاد نے بتایا کہ مدعی کا بیٹا شہباز موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے رکشے نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔