شراب، چرس اور غیر قانو نی اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھا نہ کھنہ پولیس نے شراب، چرس اور غیر قانو نی اسلحہ کے دھند ے میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرلئے ایس ایچ او لیا قت علی کی سربراہی میں ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ صنم چو ک اور ضیا ء مسجدکے علاقے سے دو ملزمان یا سر پر ویز ولد محمد پر ویز سکنہ افتخا ر ٹا ئون پنڈوڑ یا ں اسلام آ باد سے 2کلو 420گر ام چرس ، پستول 30بور معہ ایمو نیشن اور ملزم عدنا ن خا ن ولد پر ویز خا ن کو گرفتار کر کے 40لیٹر شراب اور ایک عدد 12بور رپیٹر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم کی اچھی کا رکر دگی کوسر اہا اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیاں جا ری رکھنے کی ہدائت کی ۔