لکڑی چور گرفتار،بغیر کاغذات کے 34موٹر سائیکل بند
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے انگوری روڈ نیو مری پر ٹمبر مافیاء کے خلاف کارروائی کرکے لکڑی چور گرفتار کرلئے سب انسپکٹر سید انتظار بخاری نے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کی خصوصی ہدایات پرٹمبر مافیا کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے لکڑی چوروں کو گرفتار کیا اور بغیر کاغذات کے 34موٹر سائیکلوں کو بند کیا علاوہ ازیں ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12رائفل بھی برآمد کر لی ۔