سٹاک مارکیٹ میں تیزی 100 انڈیکس 206 پوائنٹس اضافے سے 4255پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2 ارب3 کروڑ72 لاکھ 2 ہزار846 روپے کی تیزی رہی جبکہ تجارتی حجم میں2ارب12 کروڑ55 لاکھ 11 ہزار 981 روپے کی مندی رونما ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں6 کروڑ2 لاکھ75 ہزار 3300 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پی ایس ایکس گزشتہ کئی روز کی مندی کے بعد تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے44100اور 44200کی دو نفسیاتی بالائی حدیں عبور کرتے ہوئے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی122.21 پوائنٹس کی تیزی سے 22141.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں3.91 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں718.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 24.51 پوائنٹس کے اضافے سے 16939.33 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس102.16 پوائنٹس کی تیزی سے 19890.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس155.13 پوائنٹس کے اضافے سے 21820.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر379 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،150 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر22 کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 620 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب75 کروڑ71 لاکھ62 ہزار353 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 91 کھرب 36 ارب 21 کروڑ 51 لاکھ 22 ہزار 686 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 38 ارب25 کروڑ23 لاکھ25 ہزار532 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ4 کروڑ39 لاکھ 53 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔