ن لیگ کے رہنما بلال بٹ کے بھائی جمیل بٹ لاہور میں انتقال کر گئے‘ رسم قل کل ملتان میں ہو گی
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ کے بڑے بھائی محمد جمیل بٹ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز لاہور میں ادا کر دی گئی ہے مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی قانون اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم کو لاہورمیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ قل کل 3 فروری بروز ہفتہ صبح 8 بجے ادا کی جائے گی رسم قل مدرسہ قاسم العلوم کچہری روڈ نزد دفتر صحت ملتان میں ادا کی جائے گی دعا ٹھیک ساڑھے 9 بجے صبح ہو گی۔