جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت ،پولیس کو نوٹسز جاری
لاہور (ا ین این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس اور آئی جی آفس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جاتی امرا، وزیراعلی ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر رکاوٹوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ راستہ بند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تمام رکاوٹیں ہٹانے اور راستے کھولنے کا حکم دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
نوٹسز جاری