آئیسکو بجلی چوری کے معاملے میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،باسط زمان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو نے خراب اور آہستہ چلنے والے میٹرز کے صارفین کو آٹھ لاکھ سات ہزار چھ سو چورانوے یونٹ چارج کر دیئے ۔اس حوالے سے آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے آئیسکو ہیڈ آفس میں ایم اینڈ ٹی اورسرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کی, منیجر ایم اینڈ ٹی اسرار احمد نے اپنے ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ پیش کی جسکے مطابق ایم اینڈ ڈائریکٹو ریٹ کی ٹیموں نے ڈیٹا ریٹریول کے ذریعے خراب اور سلومیٹروں سے 9 لاکھ 66ہزار2سو25یونٹس اوردوران سائیڈ چیکنگ تمام سرکلوں سے خراب اور سلو میٹروں سے16لاکھ95ہزار8سو 5 یونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا ۔اسی طرح ایڈیشنل چیف انجینئر سرویلنس چوہدری منظور نے سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسکے مطابق سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ماہ جنوری کے دوران مختلف ٹیرف کے1127میٹروں کو چیک کیا جس میں سے 77میٹروں کو خراب/سلو پایا گیا جسکی بنا پر ان صارفین کو 8لاکھ 7ہزار6سو 94 یونٹس چارج کئے گئے۔ مجموعی طور پر دونوں ڈائریکٹوریٹ نے34لاکھ 69ہزار7سو24یونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا اور متعلقہ صارفین کو ان یونٹس کے بل چارج کر دیئے گئے۔آئیسکو چیف نے دونوں ڈاریکٹوریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئیسکو بجلی چوری کے معاملے میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، آئیسکو ریجن میں چیک اینڈ بیلنس کے مربوط نظام سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ،