چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر خارجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ‘این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر خارجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف بیرون ملک کی کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں۔ خواجہ آصف وزارت خارجہ کے لئے سکیورٹی رسک ہیں۔ خواجہ آصف کا ڈومیسائل بھی غیرملکی ہے۔ خواجہ آصف نے یہ تمام چیزیں اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں۔ خواجہ آصف کے غیرملکی بنکوں میں اکاﺅنٹس بھی ہیں۔ نہال ہاشمی کے خلاف کارروائی پر عدالت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عدلیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے توہین آمیز رویے سے عدلیہ کا وقار کم نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث ہے۔ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پی کے کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔خیبر پی کے ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار سے ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اور وزیرخارجہ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔
عمران