حکومت خواتین کے تحفظ کیلئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کے لیئے پرعزم ہے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیر، حکومت پاکستان کے زیر اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں ایک روزہ سیمینار بتعاون ضلعی بہبود آبادی آفس بعنوان ـ’’خواتین کے کام کرنے کی جگہ پرتحفظ کیے لئے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد اور ہماری سماجی ذمہ داریاں ‘‘ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت ،ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، چیئرمین، نیشنل کونسل آف سوشل ویلفئیرنے کی۔ جب کہ محترمہ ثمینہ حسن ، سیکریٹری، قومی کمیشن برائے وقارِ خواتین مہمان خصوصی تھیں۔ اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ حکومت ِ پاکستان خواتین کے کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے سے تحفظ کے لیئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کے لیئے پرعزم ہے۔ قومی کمیشن برائے وقار خواتین ہر قسم کے امتیاز کے خاتمہ کے لیئے بھرپور کردار ادا کر رہاہے خواتین سے امتیاز سے پاک معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا ہم سب کا فرض ہے۔ ۔ اسلام عورتوںکواُن کے جائز حقوق کا تحفظ دیتا ہے۔نبی آخر الزاماں محمد ﷺ نے عورتوں کو عزت و احترام کے بلند مرتبہ پر فائز کیا ۔ اسلام نے عورتوں کو وہ حقوق دیئے جس کی مثال دیگر مذاہب میں نہیں ملتی۔