ڈیپوٹیشن آفیسر زنے چیئرمین سی ڈی اے کو ماموں بنادیا
اسلام آباد( وقائع نگار)ڈیپوٹیشن آفیسر نے چیئرمین سی ڈی اے کو ماموں بنادیا ہے ۔ کیپٹن(ر) شہباز طاہر ندیم سی ڈی اے بدر ہونے کے باوجود سی ڈی اے میں ایک عہدے پر براجمان ہیں ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے پر تعینات ہونے والے عثمان اختر باجوہ اپنی تقرری کے بعد سے وفاقی ترقیاتی ادارے کے مختلف شعبہ جات کے کام کے حوالے سے بریفینگ لے رہے ہیں تاہم گزشتہ روز انہیں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ گریڈ 18کے ایک آفیسر کیپٹن(ر) شہباز طاہر نے اسوقت ماموں بنادیا جب انہوں نے سی ڈی اے کا افسر نہ ہونے کے باوجود انہیں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کی حثیت سے بریفنگ دی کیپٹن (ر) شہباز طاہر گزشتہ ہفتے اوو رسیز پاکستانیوں کی وزارت میں تبدیل ہوچکے ہیں قبل ازیں بھی انہیں پنجاب میں پوسٹ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی پوسٹنگ منسوخ کرواکر دوبارہ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن کروالی تھی تاہم گزشتہ ہفتے انہیںاسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے دوبارہ ٹرانسفر کردیا تھا اپنی ٹرانسفر ہونے کے باوجود بھی انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنیگ دی ہے کیپٹن (ر) شہباز طاہر ندیم کو سی ڈی اے میں تعیناتی کے دوران مبینہ طورپر کرپشن کی شکایات پر ایف آئی اے نے گرفتار بھی کیا تھا