ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر پالیسیاں بنائی جائینگی ،عثمان اختر باجوہ
اسلام آباد (وقائع نگار)سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ سے ملاقات کی اور انھیں بطور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور انھیں مکمل یقین دلایا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جو پالیسیاں بنائی جائیں گی سی ڈی اے مزدور یونین ان کا بھرپور ساتھ دے گی ،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ نے چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مشکلات کا شکار ہے اور ادارے کی اصل طاقت ملازمین ہیں اور ملازمین کو چاہیے کہ وہ محنت ،لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں اور ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے میرا بھرپور ساتھ دیں تاکہ سی ڈی اے جیسا قومی ادارہ جو اس وقت سخت بدحالی کا شکار ہے اسے دوبارہ فعال بنایا جا سکے ،انھوں نے یقین دلایا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر پالیسیاں بنائی جائیں گی ،اس موقع پر وفد میں راجہ شاکر زمان کیانی ،محمد ریاض ڈوگر،راجہ رئیس ،راجہ غلام مرتضیٰ،خالد محمود ،عابد علوی ،راجہ خالد ،چوہدری شہزاد ،ظفر ستی ،طارق آفریدی ،عارف خان ،ملک خلیل ،چوہدری سفیر ،شیراز خان ،تاج کیانی ،مسعوداختر مغل ،کاشف الدین ،راجہ غلام مرتضیٰ ،ناصر عباسی ،یوسف بٹ و دیگر شامل تھے ۔