لسانی گروہوں کو فی الفور جامعات سے بے دخل کیا جائے
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام جمیعت طلباء بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں پنجابی اور پشتون لسانی گروہوں کی جامعہ کا تعلیمی ماحول خراب کرنے پر مذمت کرتے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبا کے رہنما ماجد امیر کا مزید کہنا تھا کہ امتحانات کے دنوں میں ایسی لڑائی سے طلبا و طالبات کا تعلیمی نقصان ہوا جس پر ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لسانی گروہوں کو فی الفور جامعات سے بے دخل کیا جائے تاکہ روز بروز کے لڑائی جھگڑوں سے چھٹکارا حاصل ہو اور طلبہ پر امن فضا میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اگر پچھلے سال ہونے والی لڑائی میں ملوث عناصر کو دوبارہ جامعہ میں نا آنے دیا جاتا تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا ابھی بھی وقت ہے اسیے عناصر کو جامعہ سے بے دخل کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی طلبا کا تعلیمی ماحول خراب نا کر سکے۔