عمران شہزاد نے سیکنڈ ماسٹر نیشنل اسنوکر کپ جیت لیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) عمران شہزاد نے شاہد شفیق کو شکست دے کر سیکنڈ ماسٹر نیشنل سنوکر کپ جیت لیا۔ قومی کھلاڑی نے چیمپئن بنتے ہی ورلڈ کپ تک رسائی بھی حاصل کر لی۔ چیمپئن سنوکر کلب لاہور میں سیکنڈ ماسٹر نیشنل کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل سے بھی زیادہ یہ میچ اس لیے بھی اہم تھا کہ فاتح کھلاڑی کو ورلڈ کپ تک رسائی ملنی تھی۔ بیسٹ آف 11 فریم کے اس میچ میں عمران شہزاد نے شاہد شفیق کو چھے تین سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ یہ میلہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے مطابق عمران شہزاد اب امیچور ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گے۔ ورلڈ کپ کا میلہ رواں سال مصر میں سجے گا جس کے باقائدہ شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔