سب کا احتساب مانگنے والے اپنے پر کیوں رو رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی
لاہور(آئی اےن پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب کا احتساب مانگنے والے اپنے احتساب کے عمل پر کیوں رو رہے ہیں، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے‘ جمہوری جماعتیں آئینی اداروں کا احترام اور تحفظ کرتی ہیں، شریف خاندان نے اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے آئینی اداروں کا استحصال کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے میاں منظور ووٹو نے ڈیفنس میں ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گےلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی، ہم نے ہر دور میں عدالتوں کا سامنا کیا مگر کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی، شریف خاندان نے عدالتوں کے فیصلوں کے بعد جو رویہ اختیار کیا، وہ شرمناک ہے جمہوری جماعتیں آئینی اداروں کا احترام اور تحفظ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے آئینی اداروں کا استحصال کیاہے سب کا احتساب مانگنے والے اپنے احتساب کے عمل پر کیوں رو رہے ہیں، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے۔
یوسف رضا گیلانی