رات 9بجے گھر کیوں گئے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سٹاف تبدیل کردیا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے رات 9 بجے دفتر آنے پر سٹاف کے موجود نہ ہونے پر اپنا پورا سٹاف تبدیل کردیا ہے ۔ پی اے ، پی ایس او ٹیلی فون اپریٹر کلر ک اور دیگر تمام سٹاف کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو تقریبا 9 بجے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اپنے دفتر آئے ۔ سٹاف کے ضروری ملازمیں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے پوچھا کہ سار ا سٹاف کدھر ہے ان کو ملازمین نے بتایا کہ وہ گھر چلے گئے ہیں جس پر وہ غصے میں آگئے ملازمین کو بولنا شروع کر دیا آج صبح انہوں نے اپنے سارے سٹاف کو تبدیل کردیا ہے۔ اس بارے میں ان کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون نہیں سنا تاہم ملازمین کے مطابق وہ صبح آٹھ بجے دفتر آتے ہیں رات 9 بجے عموما ضروری سٹاف ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی موجودگی میں کام کرتا ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دو شفٹوں میں ملازمین ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔