پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی جنگ بھرپور طریقے سے لڑے: مشعال ملک
لاہور( خصوصی نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پراقوام عالم بھارتی فوج کیخلاف مقدمہ چلائے۔ نہتے کشمیری بھارتی فوج سے جنگ جیت چکے، کشمیر میں آزادی کی تحریک آخری کشمیری تک جاری رہے گی۔ یہ باتیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال کیساتھ پی ٹی آئی ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مشال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھارتی فوج کیخلاف برسرپیکار ہے۔ اقوام عالم بالخصوص پاکستان کشمیریوں کے دفاع کی جنگ بھرپور طریقے سے لڑے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔