بھارت ہٹ دھرمی ترک، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرئے ،طاقت کا مظاہرہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا ،بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے ،پاکستان مضبوط ومستحکم ریاست ہے جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے ،بھارت کسی غلطی میں نہ رہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو دہشتگردی کو آکسیجن دیتی ہے ،بھارت بلوچستان ،کراچی میں دہشتگردی کو سپورٹ اور فنڈ مہیا کررہا ہے۔