آئی جی پنجاب نے سرچ و سویپ اور کومبنگ آپریشنز کے احکامات جاری کردئیے
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشن کے احکامات جاری کردئیے آئی جی پنجاب نے حساس مقامات، ہوٹل، درباروں، گیسٹ ہائوسز، لاری اڈوں میں سرچ آپریشنز کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ تمام شہروں کے داخلی‘ خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائیگی۔