موسمی انفلوئنزا، نشتر ہسپتال ملتان میں مزید 2 مریض داخل
ملتان (صباح نیوز) ملتان کے نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں مزید 2افراد کو منتقل کردیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نشتر ہسپتال میں انفلوانزا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔گزشتہ دو ماہ کے دوران نشتر اسپتال میں 200سے زائد مریضوں کو انفلوانزا کے شبہ میں لایا گیا ان میں سے 120مریضوں میں انفلوئنزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔