پشاور: سلنڈر دھماکہ، 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں یکہ توت کے مقام پر سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا وزیر باغ کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا ہے۔زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق وہ صبح نماز کے لئے اٹھے اور جیسے ہی ہیٹر آن کرنے کے لئے دیا سلائی جلائی تو زوردار دھماکا ہوگیا۔ جس کے باعث 4 افراد جھلس گئے، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔