قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سرعام پھانسی دینے کے بل کی مخالفت کردی
اسلام آباد( این این آئی) قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے پاکستان پینل کوڈ میں بچوں کے ساتھ جنسی ہراساں کرنے والے مجرمان کو عوامی سطح پر پھانسی دینے کے لیے قانون میں ترمیم کے معاملے کی مخالفت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے ترمیمی بل کریمنل لاء امینڈمنٹ ایکٹ 2018 میں پاکستان پینل کوڈ ایکٹ 1860 کے سیکشن 364-اے 14 سال سے کم عمر کے بچوں کا اغوا ء اور قتل کے حوالے سے بتاتا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین بابر نواز خان کا کہنا تھا کہ تجویز کی مخالفت کردی گئی ہے۔ یہ کسی آمر کا دور نہیں بلکہ ایک جمہوری دور ہے اور جمہوری دور میں کسی کو چوراہے پر نہیں لٹکایا جا سکتا۔