اسلام آباد: سبق یاد نہ کرنے پر نجی سکول کی خاتون ٹیچر نے 8 سالہ طالبعلم کی آنکھ پھوڑ دی
اسلام آباد( آن لائن )بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پرائیویٹ سکول سسٹم کی خاتون ٹیچر نے 8سالہ شاگرد کو سبق یاد نہ کرنے پر آنکھ پھوڑ دی‘لواحقین نے تھانہ شہزاد ٹائون میںدرخواست دائر کر دی۔ فراش ٹائون کے رہائشی حبیب الرحمن نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ انکے بیٹے محب اللہ عمر آٹھ سال جو کہ سلطانہ فائونڈیشن سکول میں تیسری کلاس کا طالب علم تھا جنہوں نے ریاضی کا سوال یاد نہ کرنے پر اپنی سکول ٹیچر و ڈسپلن انچارج رزک نامی خاتون نے رجسٹر بچے کی آنکھ پر دے مارا جس کے باعث رجسٹر کی نوک لگنے سے طالب علم کی آنکھ شدید متاثر ہو گئی۔ سوجن اور زخم کی وجہ سے بچے کی بینائی بھی متاثر ہو چکی پولی کلینک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد میڈیکل وصول کر کے قانونی کارروائی درخواست دیدی گئی ہے ۔