ذیلی کمیٹی پی اے سی نے سعودی جیلوں میں بند پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لی
اسلام آباد (نا مہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سعودی عرب کی جیلوں میں بند تمام پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کو ہداہت کی ہے، ای او بی آئی کے ڈیفالٹر ملازمین سے تین ماہ میں ریکوری یقنی بنائی جائے جبکہ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ ای او بی آئی کے 6946 ملازمین ادارے کے ایک ارب 36 کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ نے کہا ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں اور نیشنل بینک سے بھی اس حوالے سے ووچر نکلوائے جائیں گے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کی طرف سے بتایاکہ قطر میں 105 قیدی تھے جن میں سے 90 قیدی منشیات کے کیس میں ملوث تھے۔ کمیٹی نے سعودی عرب کی جیل میں تمام پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔