مزاحمت کا خطرہ، حکومت واجد ضیاء کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش کرنے سے پیچھے ہٹ گئی
اسلام آباد(آن لائن)آئینی و قانونی ماہرین کی طرف سے شدید مزاحمت کے خطرے کے پیش نظر حکومت جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے روبرو طلب کرنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست پر قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے واجد ضیاء کو دو فروری کو طلب کیا تھا۔ کیپٹن صفدر (ر) نے الزام لگایا تھا کہ واجد ضیاء نے تفتیش کے دوران مجھ پر گھٹیا الزام لگائے۔