ساہیوال، احمد یار: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خود کشی
ساہیوال+ احمد یار (نمائندہ نوائے وقت+ صباح نیوز) مختلف علاقوں میں زہریلی گولیاں کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ساہیوال کے نواحی چک 60 ای بی یوسف والہ کے 20سالہ عبد الجبار کا والدین سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ والدین کی ڈانٹ پر عبدالجبار نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں عبدالجبار نے دم توڑ دیا۔ احمد یار کے نواحی گائوں 31/B میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر نوجوان اصغر نے گھر میں زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔