سیالکوٹ: غیرقانونی طور پر مقیم 3 افغان گرفتار
سیالکوٹ(نامہ نگار) پولیس نے غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم تین افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ کچا شہاب پورہ میں تین افغانی شاہ ولی، اختر اور عبدالغفار بغیر کسی ویزے کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔