سندر: ڈکیتی، قتل کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
سندر (خصوصی رپورٹ+ نامہ نگار) ایس ایچ او سندر نے اے ایس آئی اسحاق و دیگر ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم ارشاد عرف شادو کو گرفتار کر لیا۔ملزم قتل دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمات میں عرصہ10سال سے اشتہاری تھا۔ملزم ارشاد کا نام انتہائی خطرناک ملزمان کی فہرست میں شامل تھا اورملزم کے سر کی قیمت 50ہزار مقرر تھی۔خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی آئی جی حیدر اشرف نے سندر پولیس کے لیئے انعام کا اعلان کیا ہے۔