مال روڈ انڈر پاس میں ٹرک پھنس جانے سے ٹریفک متاثر
لاہور(نامہ نگار)مال روڈ انڈرپاس میں ٹرک پھنس گیا۔جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ انڈر پاس میں ڈرائیور کی غفلت کے باعث ٹرک پھنس گیا ۔جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ انڈر پاس کی خوبصورتی کے لئے لگائی گئی سیلنگ بھی خراب ہوگئی۔تاہم ڈرائیور پولیس کے آنے سے قبل ہی ٹرک کو ہاں سے نکال کر فرار ہوگیاہے۔