ایدھی فائونڈیشن کو لاوارث نعشیں میانی صاحب کے بجائے کاہنہ کاچھامیں دفن کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)قبرستان میانی صاحب میں ایدھی فائونڈیشن کو لاوارث نعشیں دفن کرنے سے روک دیا گیا ہے آئندہ کاہنہ کاچھا میں دفن کرنے کا حکم دیا ہے۔ میانی صاحب میں ایدھی فاؤنڈیشن نے سالہا سال سے لاوارث لاشوں کو دفن کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے، لیکن گزشتہ دو ماہ سے قبرستان انتظامیہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان جگہ کی کمی وجہ تنازع بن چکی ہے ۔