امریکی قونصلیٹ لاہور کی ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال آمد‘ ایک گھنٹے تک پانچ امریکی اسیروں سے ملاقات
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میں امریکی قونصلیٹ لاہور مائیکل ہی تھون نے گزشتہ روز ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں پانچ امریکی اسیروں آصف محمود، نعیم ایاز رامے، عمر فاروق ،امان حسن اور فاروق حسین سے ملاقات کی اور انکے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر کی طرف سے ریگولر چیکنگ کی تعریف کی۔ قونصلیٹ کی ایک گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی‘ قونصلیٹ ملاقات کے بعد گاڑی نمبرQN.907 میں واپس لاہور چلے گئے۔