حیدرآباد کے لیگی رہنما کا نواز شریف کے نام کھلا خط‘ ملاقات کا وقت مانگ لیا
حیدرآباد (نامہ نگار) بزرگ مسلم لیگی رہنما فصیح الحسنین شاہ نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جو کراچی کے دورے پر ہیں اپیل کی ہے کہ انہیں ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ انہیں حقائق سے آگاہ کرکے بحرانوں سے نجات دلائی جاسکے۔ فصیح الحسنین شاہ نے اپنے کھلے خط میں تحریر کیا ہے کہ میاں صاحب میں نہایت ہی افسوس کے ساتھ آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں آج پاکستان میں آپ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ میرے لئے اور تمام مسلم لیگی کارکنوں کے لیے بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ میاں صاحب میں 19دسمبر 2011ء سے آپ کو اب تک تقریباً 40 سے زائد خطوط لکھ چکا ہوں ان خطوط میں جو کچھ میں نے لکھا وہ حرف بہ حرف صحیح ثابت ہو رہا ہے میں نے آپ کولکھا تھاکہ آپ کو 2013ء میں اقتدار ملے گا وہ اقتدار آپ کو ملا 2012ء میں نے یہ بات ایک ٹی وی پروگرام ’’بولتا پاکستان‘‘ اور ایک پروگرام میں جو کہ مجیب الرحمن شامی کرتے ہیں کہی تھی جس پر ایک اینکر نصرت جاوید اور ہارون رشید نے مجھ پر طنزبھی کیا تھا۔ 2014 میں ایک علامہ جو کینیڈا سے تشریف لاتے ہیں وہ مظاہرہ کر رہے تھے میں نے غوث علی شاہ سے کہا کہ آپ میاں صاحب سے کہیں کہ وہ اس شخص سے ہوشیار رہیں اور آپ کو بھی لکھا میں نے 2015ء میں جب یہ شخص پاکستان آرہا تھا پھر آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور شہباز شریف صاحب کو فون کیا ان کے سیکریٹری سے بات کی ۔ انہوں نے میری بات سنی ان سنی کر دی میاں صاحب میں نے آپ کو جو خطوط لکھے وہ آصف کرمانی کے پاس پہنچے مگر مجھے آپ سے ملاقات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ چونکہ میں 80سالہ بزرگ مسلم لیگی ہوں اور معذور ہوں اور میں نے یہ خطوط جو آپ کو بھیجے تھے ان کی کاپیاں بہت سے لوگوں کو بھیجی جن کا ذکر میں نے اپنے خطوط میں کیا ہے اور ان کی نقل میں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھی بھیجی جو کہ ان کے سیکریٹری کو ملی میرا مقصد صرف آپ کو ان بحرانوں سے نجات دلانا تھا کوئی غیبی طاقت مجھ سے لکھوا رہی تھی مگر یہ سب لوگ میرے خطوط آپ کو کیوں نہیں پڑھوا رہے تھے میں یہی چاہتا تھا کہ آپ کا کوئی وزیر یا مشیر حیدرآ باد تشریف لائے اورپریس کانفرنس کرے تاکہ جو بھی طا قت اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کی ہے پوری قوم کے سامنے پہنچائوں اسی لیے اب یہ کھلا خط آپ کو بھیج رہا ہوں تاکہ آپ سے ملاقات ممکن ہوسکے۔
کھلا خط