پاکستان کیساتھ ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں: روسی سفیر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کو ستر سال ہو گئے ہیں ہم سالگرہ منا رہے ہیں۔ گزشتہ شام ایک تقریب میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ عرصہ تعلقات میں کشیدگی رہی ہے لیکن اب ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔