سی ای او ریلویز سے جنرل الیکٹرک کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور سے امریکن کمپنی جنرل الیکٹرک کے وفد نے ریجنل منیجر اشفاق نائی نار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ا س ملاقات میں 4000سے 4500ہارس پاور کے جنرل الیکٹرک سے خریدے گئے انجنوں کی کارکردگی اور مستقبل میں ان کی مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان ریلویز نے اب تک ان انجنوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل الیکٹرک کمپنی کے وفد نے یقین دلایا کہ انجنوں کی مرمت اور کارکردگی کے حوالے سے مستقبل میں بھی مکمل تعاون کریں گے۔