ترکی‘جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے سفیروں نے صدر مملکت کو اسناد تقرر پیش کر دیں
اسلام آباد (سیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین کو ترکی‘ جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے سفیروں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اپنی اسناد تقرر پیش کیں۔ سفیروں سے الگ الگ ملاقاتوں میں صدر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ برادرانہ‘ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ صدر نے توقع ظاہر کی پاکستان میں متعین سفارت کار پاکستان اور اپنے متعلقہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اچھی معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول بہت ساز گار ہے۔ اس ماحول سے دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔