نوازشریف کی ز یر صدات صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ، بابو سرفراز ودیگر شریک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر بابو سرفراز جتوئی جنرل سیکریٹری سندھ شاہ محمد شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد نواز شریف نے خواجہ غلام شعیب کو صوبائی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کردیا ۔اس موقع پر حاجی صالحین تنولی، نائب صدر کراچی محمد عمر بٹ ، محمد جاوید میاں ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈووکیٹ محب اللہ خان، سالار خان ، وقار تنولی ، محمد رفیق خان اور خواجہ محمد تنولی نے خواجہ غلام شعیب کو مبارکباد دی۔
نواز شریف/ اجلاس