کوٹلہ وارث شاہ کی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ سیوریج بند‘ شہریوں کا مظاہرہ
ملتان (سماجی رپورٹر) کوٹلہ وارث شاہ کی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے قریبی دو قبرستانوں اور جنازگاہ تک جانا شہریوں کا محال ہو گیا۔ گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کے رہنما مقبول بخاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مقبول بخاری نے کہا کہ کوٹلہ وارث شاہ سے لیکر مین سڑک تک تعمیر کے لئے فنڈز منظور ہوئے۔ حلقہ کے یو سی ناظم نے کوٹلہ وارث شاہ کی سڑک کے فنڈز سے بسم اﷲ کالونی میں سڑک بنوا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلہ وارث شاہ کی مین سڑک نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو دو قدیمی قبرستانوں اور جناز گاہ تک جنازے لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گڑھوں میں تبدیل سڑک اور سیویج کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مین سڑک تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غوث الاعظم روڈ پر نجی ہسپتالوں کی وجہ سے کوٹلہ وارث شاہ جانے والے موڑ پر ٹریفک کی وجہ سے روڈ بلاک رہتا ہے۔ مقبول بخاری نے کمشنر ملتان‘ ڈی سی ملتان سے سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
کوٹلہ وارث شاہ