بلاول ہاﺅس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے راﺅ انوار مل جائیگا: عابد شیر علی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اگر بلاول ہاو¿س اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راو¿ انوار مل جائے گا‘سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں ہڑپ کر چکے ہیں‘ ایک ایک پائی کا حساب لیں گے‘ ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا‘ کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے‘ نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی‘ جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا۔ وہ جمعرات کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ راو¿ انوار معصوم لوگوں کا قاتل ہے۔ پیپلز پارٹی کو وقت دیا اب قوم ان کا احتساب کرے۔ وزیر مملکت توانائی نے کہا کہ میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے۔کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔
عابد شیر