خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے کیلئے زیتون کا تیل موثر ہے،ماہر طب
قصور(اے پی پی )ذیابیطس کے مریضوں کےلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا۔انہوںنے بتایاکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی زیتوں کے تیل کے استعمال سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کےلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں ،اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ءتک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا۔
ماہر طب