اوستہ محمد میں فائرنگ کے 2 واقعات ، 2 طلبہ سیمت 5 افراد ہلاک
اوستہ محمد( وارث دیناری‘ نامہ نگار) اوستہ محمد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوٹ مگسی مڈل اسکول میں ا سکول ٹیچر نادر حسین کے ہاتھ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دو طالب علم راشد حسین ولد احمد علی مگسی اور ریاض حسین مگسی ہلاک جبکہ ماسٹر طلحہ اور طالبعلم عبدالجبار زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں مقتول راشد کے لواحقین نے فائرنگ کرکے ماسٹر نادر کے بھائی مظفر علی کو ہلاک کردیا ۔ علاوہ ازیں اوستہ محمد کے نواحی گائوں احمد آباد میں محمد ایوب نامی شخص نے اپنی بیوی زینب اوراس کے مبینہ آشنا راجا خان کو ہلاک کردیا جب کہ بیچ بچائو کے لئے آنے والی خاتون ضمیرہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔
اوستہ محمد فائرنگ