سی پی او کی کھلی کچہری‘ متعلقہ ایس ایچ اوز کو سائلوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کا حکم
ملتان (خبرنگار خصوصی) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ سی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے۔سی پی او ملتان نے سائلین کو سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو فون کر کے ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔سی پی او ملتان نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ان تمام معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں۔سی پی او ملتان نے آنے والے سائلین سے کہا کہ آپ کی تمام شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔
کھلی کچہری