مسلم لیگ وفاق کی علامت‘ آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے: عبدالغفار ڈوگر
ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کو بہتر ریلیف دے سکتی ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں 2018ءکا الیکشن بھی ہم جیتیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین ملک رمضان سوترک کی رہائش گاہ چاہ کھوئی والہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سبحان معشوق موہل نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں چیئرمین رانا ابراہیم مدنی‘ اشفاق آرائیں‘ رانا پرویز چیئرمین زکوٰة کمیٹی ‘ رانا واجد علی‘ عبدالرحمان‘ رانا منور‘ نور خان‘ اطہر خان لودھی‘ رانا عمران‘ رانا شاہد حمید چودھری ریاض الحسن بھی موجود تھے۔ ملک عبدالغفار ڈوگر نے مزید کہا کہ علاقہ میں مزید ترقیاتی کام کرائیں گے اور پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی آخری سانسیں لے رہی ہے صرف ن لیگ ہی واحد جماعت ہے جو آج وفاق کی علامت بن چکی ہے۔
عبدالغفار ڈوگر