آئندہ الیکشن میں تبدیلی کیلئے یوتھ پاور فیصلہ کن کردار ادا کرے گی: رانا وقار نثار
کبیروالا(نامہ نگار) کرپٹ حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،الیکشن 2018ءکے بعد لیگی قیادت ”عوام نے ہمیں کیوں ہرایا“ کاشور مچارہے ہوں گے، قیام پاکستان سے اب تک ہر قومی اورعوامی تحریک میں طلباءنے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،آئندہ الیکشن میں نئے پاکستان کے قیام کےلئے ”یوتھ پاور“ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی،طلباءکوحصول تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے،ان خیالات کا اظہار سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ (تحریک انصاف )جنوبی پنجاب کے نائب صدر رانا وقار نثار نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کبیروالا کے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماﺅں راﺅ طارق عزیز،رانا عدیل احمد،راﺅمحمد شاہد ،راﺅ محمد سہیل،رانا مدثر،رانا وقاص وکی،رانا محمد عدنان ،احمد رضا چغتائی،رانا ارسلان،راﺅ اقرار انتظار اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔
رانا وقار نثار