زکریا یونیورسٹی میں طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور بلیک میلنگ انتظامیہ کی نااہلی ہے
ملتان (نمائندہ خصوصی) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیو‘ بلیک میلنگ اور زیادتی کے واقعات وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی کا سبب ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اﷲ نے گردیزی مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے جنوبی پنجاب کے تاجر اور عوام کی بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے گورنر پنجاب و وزیراعلیٰ پنجاب فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو تبدیل کرے طلبہ و طالبات کے تحفظ کے سلسلے میں سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ بلا خوف کے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں احتجاجی مظاہرے میں یعقوب شیرا‘ شعیب وحید‘ ندیم‘ اعظم ‘خادم حسین‘ وسیم ‘ رشید‘ ناصر‘ حامد‘ مزمل‘ خالد‘ رمضان‘ فرحت‘ ارشد‘ جاوید‘ افضل‘ عامر‘ بلال‘ حنیف‘ شریف‘ محمود و دیگر بھی موجود تھے۔
انتظامیہ نااہلی