' عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدرمقرر
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرمفسر عطا ملک بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں لہذا ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔