عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبر آف کامرس کے قائمقام صدرمقرر
کراچی (کامرس رپورٹر) بزنس مین پینل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی باراضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ان پٹ کاسٹ زیادہ ہونیکی وجہ سے خطے میں دیگر ممالک کی نسبت اشیاء و خدمات مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور یہ صورتحال ملکی معیشت میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔ چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے فیول کی قیمتوں میں کی 6روپے تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صنعت و تجارت کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ اضافہ اشیاء و پیداوار کی لاگت میں اضافے کا باعث بنے گا جو صنعتکاروں اور تاجروں پر مزید بوجھ ہوگا جو کہ کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس زیادہ ہونیکی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیںحکومت فی الفور قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیامیاں انجم نثار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔