پاک قطر تکافل گروپ کاکراچی کے طالب علم کےلئے اسکالر شپ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ۔ سینٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک فنانس (آئی بی اے۔سی ای آئی ایف) کراچی کے انتہائی قابل طالب علم عمار اویس کو حال ہی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پہلی مرتبہ سکالر شپ عطاءکیا۔ا سکالر شپ کا چیک پاک قطر تکافل گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل نے عطاءکیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین آئی بی اے۔سی ای آئی ایف کے بانی ڈائریکٹر احمد علی صدیقی، بورڈ ممبران اور پاک قطر تکافل گروپ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اسلامک فنانس ایک ایسا شعبہ ہے جو نوجوانوں کو کیریئر کے مواقع پیش کرتا ہے۔